بالی ووڈ (جیوڈیسک) این جی ٹیمعروف بھارتی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم “بھاگ مِلکھا بھاگ”باکس آفس پر کامیاب ہو گئی۔ 12 جولائی کو ریلیز کی گئی ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم نے پہلے ہی ہفتے شائقین کو سینما کی طرف بھگاکر لاتے ہوئے کم وبیش 53 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
ریلیز سے قبل اسکریننگ سے1 اعشاریہ 5 کروڑ کمانے والی بھاگ ملکھا بھاگ نے پہلے دن 8 اعشاریہ50 ،دوسرے دن11 ،تیسرے دن12 اعشاریہ 80 ، چوتھے روز 5 اعشاریہ 70،پ انچویں روز 5 اعشاریہ 32،چھٹے روز4اعشاریہ82 اور ساتویں روز 4 اعشاریہ 30 کروڑ کماکر اب تک تقریبا 53 اعشاریہ 49 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔
ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چنا کیا گیا جبکہ ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے اور میوزک شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا۔ واضح رہے کہ اس فلم سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کر دیا جائیگا۔