فلموں میں ابھی حقیقی کامیابی نہیں ملی : عالیہ بھٹ

Alia Bhatt

Alia Bhatt

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اگرچہ لگاتار تین ہٹ فلمیں دے چکی ہے، تا ہم اس کا کہنا ہے کہ ابھی حقیقی کامیابی اسے نہیں مل سکی۔

فلم ایک ولن کی پروموشنل تقریب میں ایک ناخوشگوار واقعہ پر اس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں اداکارہ شردھا کپور کے نا مناسب رویے پر میڈیا تقریب کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

عالیہ جس نے 2011میں فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد ہائی وے اور ٹو سٹیٹس جیسی ہٹ فلمیں دیں۔

اپنی نئی فلم،ہمپٹی ڈمپٹی کی دلہنیا کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ چند اچھی فلمیں دے کر بھی سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے کامیابی کا کچھ حصہ ہی مل پایا ہے، اور اصل کامیابی کے لئے ابھی کافی محنت کرنا ہو گی۔

اپنے والد مہیش بھٹ کے حوالے سے کہا کہ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ کامیابی کا مزہ، ایک بم دھماکے سے متاثر فرد کی طرح سمجھنا چاہئے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ حتمی کامیابی مجھے کبھی نہ ملے ، کیوں ایک دفعہ وہ مل جائے تو پھر آپ کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔ تا ہم میں اپنی ماں کے لئے لندن میں ایک گھر ضرور خریدنا چاہتی ہوں۔