فلم رومیو جولیٹ کے پریمیئر میں ٹیلر سوئفٹ کی دھماکے دار انٹری

 Romeo Juliet

Romeo Juliet

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں شیکسپئر کے معروف ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر بننے والی فلم کا شاندار پریمیئر ہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت ہالی وڈ کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی موجودگی نے چار چاند لگا دئے۔

لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی نئی فلم رومیو اینڈ جولیٹ کے پریمیئر کا سجا رنگا رنگ ریڈ کارپیٹ۔جسمیں فلم کی کاسٹ سمیت ہالی کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی شرکت کر کے رنگ بکھیرے۔

ویلیم شیکسپیئر کے معروف ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر بننے والی فلم کو کارلوس کیرلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں جولیٹ کا کردار ہیلی اسٹین فیلڈ اور رومینٹک رومیو کا کردار ڈوگلس بوٹھ نے نبھایا ہے.

فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے “رومیو اینڈ جولیٹ” محبت کی کہانی کا کلاسکل ریمیک ہے۔ جس کو بنانے کا مقصد نئی نسل کو محبت کی داستان سے وابستہ کرنا ہے۔ فلم امریکا میں گیارہ اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی۔