ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے سے وہ بے حس ہو گئے ہیں۔ اپنی آنے والی فلم چنائی ایکسپریس کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا وہ بیس برس سے زائد عرصے سے فلموں سے وابستہ ہیں۔
اتنے برسوں تک اس طرح کی زندگی جینے کے بعد شاید انسان بے حس ہو جاتا ہے۔ ہر صبح آپ اٹھتے ہیں اور کسی دوسرے کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں کوئی آپ سے کہے ہنسو تو آپ ہنستے ہیں، ڈانس کرنے کی خواہش نہیں ہے۔
تب بھی آپ ڈانس کرتے ہیں۔ ایسے میں اپنی ذاتی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں۔ شاہ رخ نے کہا وہ کئی طرح کے کام کرتے ہیں لیکن فلم بنانے کا عمل انہیں خوشی کا احساس دیتا ہے۔