لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں، میں نے ہمیشہ تعداد کو نہیں بلکہ معیار کو ترجیح دی ہے۔
ایک پروفیشنل اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے اپنے کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کر نا پسند ہے۔ اسی صلاحیت کے بل پر بہت کم عرصے میں 6 انٹر نیشنل اور دو لوکل ایوارڈز کے لیے میرا انتخاب کیا گیا جو میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہیں۔
بھارتی فلم ’’شاطر‘‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہوں۔ اس حوالے سے سامنے آنیوالی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ میرے خلاف سازش ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کونال دیش مکھ کی طرف سے بھی وضاحت سامنے آ چکی ہے۔
جس کے بعد منفی خبریں پھیلانے والوں کو جواب مل چکا ہے، مجھے فلم سے آئوٹ نہیں کیا گیا، اس طرح کے منفی پراپیگنڈے مجھے اپنی منزل تک پہنچنے سے دور نہیں کر سکتے۔