لاہور (جیوڈیسک) لاہور لالی وڈ میں اپنے رقص اور اداکاری سے منفرد مقام حاصل کرنے والی فلم سٹار ریما خان آج 37 برس کی ہو گئیں، 24 برس قبل فلم بلندی سے کامیاب فنی سفر کا آغاز کرنے والی ریما خان نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رقص پر مہارت نے ریما کیلئے کامیابی کے دروازے کھول دئیے، یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ 90 کی دہائی میں کوئی اداکارہ ریما کوچیلنج نہ کر سکی۔
اداکاری کے ساتھ ریما خان نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی کامیاب قدم رکھا،ان کی پہلی ہی فلم کوئی تجھ سا کہاں ، نے بھرپور داد سمیٹی۔ ریما خان کی آخری فلم ،لو میں گم،2011 میں ریلیز ہوئی۔ ریما خان نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق سے شادی کی۔