لاس اینجلس (جیوڈیسک) سٹار وارز فلمز کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ اس سلسلے کی ساتویں فلم ” دی فورس اویکنز“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جے جے ابرامز کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی سٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
نئی فلم میں شائقین کو پہلے سے زیادہ جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریاں تباہی مچاتی دکھائی دیں گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم میں خصوصی ایفیکٹس شامل کئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر فلم بین حیران رہ جائیں گے۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔