فلم ”ٹیچر” کی نمائش کی تیاریاں شروع

Lahore

Lahore

لاہور (یو این پی) ہدایتکار پرویز سجاد کی اْردو فلم ٹیچرکی نمائش کے لیے تیاریاں شروع ہوگئیں۔فلم کی تشہیر ان دنوں جاری ہے ، فلم 10اپریل کو میٹروپول سینما میں نمائش کے لیے پیش ہوگی۔

اس فلم میں ٹیچر کا مرکزی کردار سینئر اداکار فاروق ضمیر نے ادا کیا ہے جبکہ اس میں زیادہ تر نئے فنکار شامل ہیں۔

ہدایتکار پرویز سجاد طویل عرصہ سے ہدایتکار محمد جاوید فاضل مرحوم، سنگیتا اور دیگر ڈائریکٹرز کے معاون کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، بطور ہدایتکار فلم ٹیچران کی پہلی فلم ہے جو کہ معاشرتی مسائل پر بنائی گئی ہے۔