فلم میں ٹنڈولکر کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں: عامر خان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ فلم میں سچن ٹندولکر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی فلم نگری ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نے کہا اگر ٹندولکر پر کوئی فلم بنے اور سکرپٹ اچھا ہو تو وہ سچن بننا چاہیں گے یہ انکی تمنا ہے۔

اس سے پہلے بھی عامر نے فلموں میں کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ دو ہزار ایک میں انکی اپنی پروڈیوس کی گئی فلم ”لگان” کرکٹ پر مبنی تھی جبکہ فلم ”اول نمبر” میں بھی عامر بیٹسمین کا کردار ادا کر چکے ہیں۔