فلم کی تشہیر، کنگ خان نے آئی پی ایل فائنل کا انتخاب کر لیا

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ(جیودیسک) میں فلموں کی تشہیر کے لئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں اور کنگ خان شاہ رخ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اپنی آنے والی فلم “چنئی ایکسپریس” کی تشہیر کے لئے آئی پی ایل کے فائنل کا انتخاب کیا ہے۔

ممبئی شاہ رخ خان فائنل کے موقع پر ٹی وی کے خصوصی پروگرام “ایکسٹرا اننگز ٹی ٹونیٹی” میں شرکت کریں گے اور اپنی فلم کی تشہیر کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک پوسٹر اور پرومو بھی جاری کیا ہے۔

فلم چنئی ایکسپریس رواں برس اگست میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ آئی پی ایل کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔