فلم’’دی ڈارک ٹاور‘‘ ‘کا ٹریلر جاری

The Dark Tower

The Dark Tower

واشنگٹن (جیوڈیسک) خوف ودہشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فینٹسی ہارر فلم’دی ڈارک ٹاور‘‘ ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارنکولاج آرسل کی اس فلم میں اداکار ادریس ایلبا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں میتھیو میگونگی، کیتھرین وینیک ، جیکی ہالے،کلاؤڈیا کم اور نکولس ہملٹن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

معروف امریکی رائٹراسٹیفن کنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی دنیا کے خاتمے کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک سیاہ فام شخص دنیا کی بقا کیلئے ڈارک ٹاور کی تلاش میں خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے جبکہ خوفناک مخلوق اور بلائیں اس کا راستہ روکنے کے لئے سر گرم ہو جاتی ہیں۔