امریکی(جیوڈیسک) تین مختلف ناولز پر بنائی گئی ہالی وڈ کی نئی فلمز ایک ساتھ ریلیز ہوئیں اور تینوں نے تین دن میں امریکی باکس آفس کا نقشہ بدل دیا۔ گزشتہ ہفتے ایکشن اور سائنس فکشن سے سجی فلم ’’دی میز رنر‘‘ ریلیز کے تین میں سوا تین کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر راج کر رہی ہے ،James۔
Dashner کے ناول “دی میز رنر ” پر مبنی اس فلم کی کہانی 16 سالہ Thomas نامی لڑکے کی ہے جو اپنا ماضی مکمل طور پر بھول چکا ہے۔ تھومس کو ایک لفٹ میں بیدار ہونے پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اور کچھ لڑکے ایک ایک پیچیدہ بھول بلیوں میں ہیں، خطروں سے بھری بھول بلیوں سے نکلنے میں ایکشن اور سنسنی کا طوفان موجود ہے۔
دوسرے نمبر پر فلم A Walk Among the Tombstones موجود ہے۔ فلم نے تین دن میں 1 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔باکس آفس تین دن میں 1 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آنے والی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم This Is Where I Leave You
ہے۔ Jonathan Tropper, کے اسی نام سے لکھے گئے ناول پر مبنی اس فلم میں چار بہن بھائی اپنے والد کی موت کے بعد آبائی گھر میں جمع ہوتے ہیں اور یہیں سے فلم کی اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔