گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے اشتراک سے بننے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی” نے سنیما ہال میں دھوم مچادی، فلم دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فیملیز نے سنیما کا رخ کر لیا اس موقع پر۔شائقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے پاکستان کا نام روشن کیا اور اس جیسی موویز بننی چاہیئیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی نے سنیما ہال دھوم مچادی لوگوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سنیما ہال آ رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ میں ہوں شاید آفریدی کسی لحاظ سے بالی وڈ سے کم نہیں اور ایسی فلمیں بنانے سے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے۔
فلم دیکھنے کے لیے آئے ہوئے شائقین نے فلم کو بہت پسند کیا لوگوں کا کہنا تھا کہ اس فلم کے لیے وہ اپنی فیملی کو بھی ساتھ لے کر آئیں ہیں جبکہ سنیمامالکان کا کہنا ہے کہ یہ فلم میں ہوں شاہد افریدی فیملیز کو سینما ہال میں لے کر آئی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے۔