فلم میں ہوں شاہد آفریدی عیدالفطر کے بجائے 23 اگست کو ریلیز ہو گی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کرکٹ کی دنیا پر بننے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی عید الفطر کے بجائے تئیس اگست کو ریلیز ہورہی ہے۔ لگن ہو سچی تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ فلم میں ہوں شاہد آفریدی کی کہانی ایسے ہی ایک محنتی لڑکے کی ہے۔ جس کی سوچ کی پرواز صرف اور صرف کرکٹ ہے۔ اس کا آئیڈل شاہد آفریدی ہے۔ وہ انہی کی طرح ایک کرکٹ کی دنیا کا روشن ستارہ بننا چاہتا ہے۔ مگر اس کی راہ میں کئی مشکلات ہیں۔

فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں ہمایوں سعید، ماہ نور بلوچ اور جاوید شیخ کی بہترین اداکاری نے فلم میں چار چاند لگائے ہیں۔ فلمی دنیا میں کھیل پر بننے والی یہ پہلی فلم عید الفطر پر ریلیز ہونی تھی۔ مگر اب یہ فلم کچھ تاخیر سے سنیما اسکرین پر نظر آئے گی۔ فلم عید الفطر کے بجائے تئیس اگست کو ریلیز ہو گی۔