فلم ’’دنیا‘‘ کی فوٹو سیٹ تقریب کے دوران 2 ہیجڑہ گروپوں میں لڑائی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) نئی فلم ’’دنیا‘‘ کے فوٹوسیٹ آویزاں کرنے کی تقریب کے دوران ہیجڑوں کے دو گروپوں الماس بوبی اور عاشی بٹ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ گزشتہ روز مقامی سینما گھر میں فلم ’’دنیا‘‘ کے فوٹوسیٹ آویزاں کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خالد عباس ڈار، اداکار افضل خان المعروف ریمبو، عبداللہ چلی اور شفقت چیمہ سمیت دیگر موجود تھے۔ راولپنڈی سے تقریب میں شرکت کے لیے خاص طور پر الماس بوبی اپنے چیلوں کے ہمراہ پہنچی تھیں کہ اس دوران عاشی بٹ اور ان کے ساتھی بھی مقامی سینما پہنچ گئے جہاں انھوں نے الماس بوبی کے خلاف نعرے بازی کی جس پر دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

اس موقع پر عاشی بٹ کا کہنا تھا کہ الماس بوبی ہیجڑا نہیں ہے، یہ جان بوجھ کر ہیجڑا بنا ہوا ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں، اس لیے اس کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ہیجڑوں کی تنظیم سے وابستہ ہو۔ دوسری جانب الماس بوبی جھگڑے کے فوراً بعد سینما گھرسے روانہ ہو گیا۔