لاس اینجلس(جیوڈیسک)لاس اینجلس ہالی وڈ کی مقبول فلم ایکس مین کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ڈیز آف فیوچر پاسٹ میں سپر ہیروز دنیا کو خلائی مخلوق سے بچاتے نظر آئیں گے۔انسان ہمیشہ سے یہ سوچتا چلا آیا ہے کہ مستقبل میں کبھی نہ کبھی خلائی مخلوق زمین پر قبضہ کر سکتی ہے۔ہالی وڈ میں اس خیال پر فلمیں بنانے کا رجحان بھی ہر دور میں موجود رہا ہے۔
ایکس مین ایسی ہی فلم سیریز ہے جس میں انسان اور خلائی مخلوق ایک دوسرے کے مقابل نظر آتے ہیں۔اب اس فلم کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے جس میں اداکارہ ہیلی بیری اور شان ایش مور نے مرکزی کردار کیا ہے۔اس بار آسکر ایوارڈ لینے والی ادکارہ جینیفر لارنس بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ آئندہ سال اٹھارہ جولائی کو ریلیز ہو گی۔