فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے صرف بھارت میں 185 کروڑ کما لئے

Yeh Jawani Hai diwaani Move

Yeh Jawani Hai diwaani Move

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ،فلم نے ایک مہینے میں صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس کرلیا رواں سال 31 مئی کو ریلیز ہونے والی یہ جوانی ہے دیوانی کے دیوانوں نے 50 کروڑ کے بجٹ کی اس فلم کو صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس دے دیا۔فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یونی رنپیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دی پیکا پڈوکون کی محبت سے بھرپور ہے۔

فلم کے گانے بدتمیز دل اور بلم پچکاری نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جبکہ بالی وڈ کی ڈان سنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھا گرا میں خصوصی کردارنے فلم کو مزید پرکشش بنا دیاہے۔ فلم کے ہیرو رنبیر کپور اور ہیروئین دی پیکا پڈوکون نے اداکاری کے وہ جوہر دکھائے کہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کی کامیابیوں کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد لگتا ہے یہ فلم جلد 2 سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوجائے گی۔