کیمپ جیل کا 71 سالہ حوالاتی ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کیمپ جیل کا 71 سالہ حوالاتی ہلاک ہوگیا، اسلام آباد کا رہائشی محمود نیب کیسز میں کیمپ جیل میں بند تھا، دو روز قبل اس کی طبیعت اچانک خراب ہوئی

اسے جیل کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ شب اچانک اسکی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور وہ بیہوش ہو گیا، اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔