تلہ گنگ کے موضع مصریال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے 92 ہزار روپے کی نقدی چھین لی

تلہ گنگ: تلہ گنگ کے موضع مصریال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے 92 ہزار روپے کی نقدی چھین لی، الطاف حسین ممتاز کے ہمراہ گھر جا رہا تھا۔

مصریال کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 92 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے منیر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔