موضع راکھوں میں سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ کے ذاتی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

کروڑ لعل : موضع راکھوں میں سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ کے ذاتی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ جنگل کا بہت سارا حصہ جل گیا ۔ ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو اور آگ بجانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا۔

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ جنگل میں جانوروں کے نقصان کا بھی اندیشا ہے جس کا رات گئے تک کائی اندازا نہیں لگایا جا سکا۔