موزمبیق میں زہریلی شراب پینے کے باعث 56 افراد ہلاک

Mozambique

Mozambique

موزمبیق (جیوڈیسک) موزمبیق کے شمال مشرقی علاقے میں زہریلی شراب کے باعث 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ڈائریکٹر صحت کارلا موس کے مطابق یہ تمام افراد ایک جنازے میں شریک تھے اور تدفین کے بعد انہوں نے شراب پی تھی۔اس وقت بھی 39 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جو اس شراب پینے سے متاثر ہوئے ہیں۔