موزمبیق (جیوڈیسک) افریقی ملک موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔
موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرک ٹرک پر حملہ کیا ہو۔
حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جمعے کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی آدھے سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔