ایم پی اے کی مبینہ کرپشن کیخلاف لیگی کارکنوں کی احتجاجی ریلی

Protest

Protest

شاہکوٹ (جیوڈیسک) مسلم لیگی ایم پی اے کی مبینہ کرپشن کیخلاف شاہکوٹ میں سینکڑوں لیگی کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر پیر عامر گیلانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ایم پی اے رانا ارشد کیخلاف اور ایم این اے برجیس طاہر کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے رانا ارشد مبینہ طور پر اپنے چہیتے ٹھیکیداروں کے ذریعے ترقیاتی کاموں میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہے جبکہ ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پر لوگوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیئے جاتے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب صورتحال کا نوٹس لیں ،کرپشن اور ظلم کا تدارک کریں۔ میلاد مصطفی چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر عامر گیلانی اور شیخ عبدالرزاق حیدری کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کے چہیتے ٹھیکیدار حلقہ کے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں۔