ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ رفاہ عام جیم خانہ کا دورہ
Posted on March 22, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے کھیل کے میدانوں ،پارکوں اور گرین بیلٹوں کو سرسبز بنا نے کے ساتھ اس پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے دورے پر رفاہ عام جیم خانہ گرائونڈکے معائنے کے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے عمل کی مسلسل نگرانی کے عمل کو جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ کا وسیع وعریض اسٹیڈیم حق پرست قیادت کا علاقہ عوام کو تحفہ ہے جسے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے اسے پورا کیا انہوں نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ گرائونڈ کو صحت مند سرگرمیوں کا مثالی مرکز بنا یا جائے گا انشا اللہ بہت جلدگرائونڈ کے اطراف پویلین کی تعمیر کو بھی یقینی بنا یا جائے گا تاکہ شاہ فیصل کالونی کے نوجوان ایک مثالی گرائونڈ پر اپنی صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں اس موقع پر ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں قائم تمام پارکس ،پلے گرائونڈ اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا یا جائے گا اس حوالے سے انہوں نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ پارکوں ،پلے گرائونڈ ز اور گرین بیلٹس پر اور اسکے زطراف قائم ہر قسم کی تجاوزات و تعمیرات کا فوری خاتمہ یقینی بنا کر اسے اصل شکل میں بحال رکھا جائے رفاہ عام جیم خانہ گرائونڈ پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ گرائونڈ کے لیبل کو درست کرکے اسے سرسبز بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ رفاہ عام جیم خانہ گرائونڈ کو ضلع کورنگی کا مثالی اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com