حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ تجاوزات صفائی وستھرائی ،علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی راہ میں رکاوٹ ہے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرکے بلدیاتی ادارے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا ئیں تاکہ عوام کیو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی کے خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ضلع کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اگر مستقل بنیادوں پر گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کو درست رکھا جائے تو اس حوالے سے خصوصی مہمات کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے گا نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور عوامی تعاون کے ذریعے صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ علاقائی ترقی کو بھی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو نیٹ ،کلین اینڈ گرین بنا یا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کی درستگی کے لئے عملے سے تعاون کریں عمران اسلم نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فی الفور خاتمہ یقینی بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات ہفتہ وار تعطیل میں بھی جاری رہیگا بلدیہ کورنگی میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri