تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے سیکرٹری الطاف اعوان نے ہمیں ہمیشہ ایم پی اے سے دور رکھااور لو لی پاپ کے علا وہ کچھ نہ دیا۔
اہلیان دودیال کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق اہلیان دودیال نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ الطاف اعوان نے دودیال کے ووٹرز کو ہمیشہ ایم پی اے سے دور رکھااوراتنا عرصہ گزر جا نے کے باوجود دو لاکھ کی گرانٹ دودیال کو دی جا سکی ۔جب بھی کو ئی ووٹر جا ئے تو الطاف لو لی پاپ دے کر واپس بھیج دیتا ہے جبکہ آنے والے سائلین کے ساتھ الطاف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے عوام نے اپنے ووٹ سے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو اس لیے ایم پی اے منتخب نہیں کرایا کے وہ الطاف جیسے عوام دشمن شخص کو اپنے آفس کا انچارج بنا کر عوام کے لیے اپنے دروازے بند کرا دیں۔
الطاف عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام سے پیسے نکلوانے کے چکر میں ہوتا ہے اور غریب لوگوں کو ذلیل کرنا الطاف نے اپنا شیوہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے تلہ گنگ کی عوام کی عوام سردار ذوالفقار علی خان دلہہ سے متنفر ہونے لگی ہے اہلیان دودیال نے مطا لبہ کیا ہے کہ الطاف کو دفتر سے فارغ کر کے دفتر کی باگ دوڑ کسی مخلص اور اچھے انسان کے ہاتھ میں دی جا ئے۔