ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے نالہ بھمبر پر کوہلی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

Opening

Opening

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ایم پی اے چوہدری شبیراحمد نے نالہ بھمبر پر کوہلی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایس ای انہارجہلم، ایکسئین، ایس ڈی او انہار، چیئرمین پروفیسر انورنسیم، چیئرمین محسن لنگڑیال،چوہدری بشارت چکوڑہ ،محمد طاہر سدھ، عقیل کوہلی، مولوی سجاد بہورچھ اور ہزاروں معززین علاقہ موجو دتھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا کہنا تھاکہ بند کی تعمیر کے بعد ملحقہ دیہات کے رقبہ جات کے ساتھ ساتھ تمام آبادیاں محفوظ ہو جائیں گی۔

نالہ بھمبر کے پانی کی وجہ سے ہر سال زمینی کٹاو کی وجہ سے زمیندار پریشان تھے جن کی پریشانی ہماری بھی پریشانی ہے ۔ ہم نے اقتدار میں آتے ہی اس منصوبے پر کام شروع کر دیا تھا۔ عوامی منصوبہ جات کی تکمیل ہمارا مشن ہے۔

حلقہ کی عوام کا ہم پر اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے۔حلقہ کی عوام کو ایک بہترین انفراسٹرکچر دے دیا ہے ہر سیکٹر میں ہم نے بھرپور محنت کی ہے اور ہیلتھ ، ایجوکیشن اور مواصلات کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے۔