ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) ایم پی اے شبیر احمد کوٹلہ کا اچانک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ کا دورہ۔ ہیڈ مسٹریس سمیت چھ استانیاں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تفصیل کے مطابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ کا اچانک دورہ کیا۔ سکول ھذا میں بارہ استانیوں میں سے چھ استانیاں چھٹیوں پر تھیں ۔جبکہ مذکورہ سکول کا گزشتہ رزلٹ بھی غیر تسلی بخش تھا۔
چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے جب حاضری رجسٹر چیک تو ہیڈ مسٹریس کے حاضری خانہ کے آگے کوئی حاضری ،غیر حاضری یا چھٹی کا نشان موجود نہیں تھا ۔چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے تمام تر کاروائی سے ڈی سی او گجرات اور ای ڈی او ایجوکیشن کو آگاہ کر دیا ہے ۔جبکہ سکول سکول کی حالت بھی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے۔ اور بچوں کے بیٹھنے کے لئے بھی کوئی معقول انتظامات موجود نہیں تھے۔