گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر مشتمل پیپلز پارٹی کے پچیس رہنماؤں کا گروپ تحریک انصاف میں شامل ہو گیا، بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے دوسرے قائدین کی ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
پی ٹی آئی آرگنائزر پنجاب چودھری سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہمناؤں میں چوہدری طارق گجر سابق ایم پی اے، چودھری سعید گجر ٹکٹ ہولڈر، رانا فیصل رؤف ٹکٹ ہولڈر، چودھری محمد صدیق ٹکٹ ہولڈر بھی شامل ہیں۔
تمام رہنماؤں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، پارٹی چھوڑنے والے تمام رہنماؤں نے آصف علی زرداری کو اپنے استعفے بھجوا دیئے ہیں ، گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ اور منظور وٹو نے فون کر کے ان رہنماؤں کو روکنے کی ناکام کوشش کی تھی۔