ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایم پی اے ملک تمیور مسعود اکبر کا ریسکیو 1122 جی ٹی روڈواہ کینٹ کے دفتر کا ہنگامی دورہ، عوام کو میسر سہولیات اور دفتری معاملات کا جائزہ لیا،اسٹیشن کوآرڈنیٹر یاسر ملک نے انھیں ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل بریفنگ دی،جبکہ دفتری معاملات ، متعین سٹاف سے انھیں آگاہ کیا،لوگوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور انھیں فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کے پاس تاحال سیکورٹی گارڈ کا بندوبست نہیں، نکاسی آب کا مناسب بندوسبت نہ ہونے کے باعث عمارت کو خطرہ لاحق ، ٹھیکدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کا متعین سٹاف کو ان حالات میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر خراج تحسین۔
ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی آٹھ کے رکن صوبائی اسمبلی اچانک ریسکیو 1122 واہ کینٹ پہنچ گئے، دفتر پہنچنے پر رسیکیو 1122 کے اسٹیشن کوآرڈنیٹر نے انکا پر تپاک استقبال کیا، ملک تیمور کو ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ کے دوروان بتایا گیا کہ اس وقت دفتر میں دو عدد ایمبولنس جو جدید آلات سے مزین ہیں کے علاوہ ایک عدد ایف آر فائر وہیکل، جبکہ ایک ٹی ایف آر فائر ڈیساسٹر گاڑی موجود ہے، تربیت یافتہ افراد پر مشتمل عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہتا ہے۔
گاڑیوں میں پیرا میڈیکل سٹاف موجود رہتے ہیں جو کسی بھی ایمرجسنی کی صورت میں انتہائی تشویش ناک مریض کو میڈیکل امداد مہیا کرتے ہیں،کنٹرول روم کی بابت انکا کہنا تھا کہ کنٹرول روم راولہنڈی میں ہے لوکل سطح پر کال وصول کرنے کی سہولت میسر نہیں کسی شکائت کی صورت میں ہیڈ کوارٹر سے بزریعہ وائرلیس اطلاع دی جاتی ہے جس پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے،ریسکیو سیفٹی آفیسر تمام امور کی نگرانی کرتے ہیں،لوگوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رسیکیو کا تریبیت یافتہ عملہ سکولز ، کالجز ، اور سرکاری اداروں میں ایجوکیشن دیتا ہے۔
تاکہ لوگوں میں ایویرنیس پیدا ہو،اسٹیشن کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ہر قسم کا تعاون فراہم کر رہی ہے،ایم پی اے نے جدید آلات سے مزین ایمبولینس اور دیگر موجود سہولیات کا معائنہ کیا، یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ دفتر ریسکیو 1122 کی چار دیواری کے نذدیک نشیبی جگہ ہونے سے پانی کھڑا رہتا ہے جو عمارت کو کسی وقت بھی نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ رسیکیو 1122 میں تاحال سیکورٹی گارڈ تعینات نہ ہوسکا ، جس کی وجہ سے یہاں موجود سٹاف خود عدم تحفظ کا شکار ہیں،، ایم پی اے ملک تیمور نے کو تمام ڈیپارٹمنٹ دکھائے گئے اور رسیکیو آپریشن پر انھوں نے تسلی کا اظہار کیا، اور دفتر میں متعین سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔