لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے 16 ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور سے جاری اعلامیے کے مطابق رانا مشہود احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو مطالبات پیش کیے، ان پر ہمدردانہ غور کیا گیا ہے، 16 ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکن رہا کر دئیے جائیں گے اور زخمی کارکنوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور سی سی پی او عوامی تحریک انتظامیہ سے مل کر ان کے سیکورٹی خدشات دور کرینگے۔