ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے، شکایت کنندہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کو شائع کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان کے خلاف شکایات سامنے آسکیں، اگر کسی شہری کو شکایت ہے تو وہ عدالت کے علاوہ الیکشن کمیشن کو براہ راست درخواست بھی دے سکتا ہے۔

کسی رکن کے گوشوارے غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے 5 سال قید اور 5 ہزار روہے تک جرمانے کے ساتھ نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔