لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکز منہاج القرآن کی طرف جانے والے راستوں سے یوم شہدا کی تقریب ختم ہونے کے باوجود کنٹینر نہ ہٹ سکے۔
ماڈل ٹائون لاہور میں منہاج القرآن کے گرد کنٹینروں اور خار دار تاروں کی وجہ سے راستے بند ہونے سے جہاں عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں جناح ہسپتال آنیوالے مریضوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
ریسکیو کی گاڑی نمبر ایل اے 05 مریض سمیت چھ سڑکوں پر گھومتی رہی لیکن اسے راستہ نہ مل سکا ۔ ماڈل ٹائون میں جہاں راستے بند ہیں وہیں علاقے میں موبائل فون سروس بھی بدستور جزوی طور پر معطل ہے۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے منہاج القرآن کے گرد مارکیٹیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی کمی ہو گئی ہے۔