کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کی میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ طلب کر لیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فہد عزیز پرمبینہ تشدد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدالت نے فہد عزیز کی میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ طلب کر لیا۔
عدالت نے میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ 15 دن میں جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ فہد عزیز اور اس کے خاندان کو ہراساں نہ کیا جائے۔ جسٹس مقبول باقر نے کیس کی سماعت کی۔