متحدہ کارکنوں نے پانچ سو میٹر لمبا اور ایک سو پچاس میٹر چوڑا پارٹی پرچم تیار کر لیا

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پانچ سو میٹر لمبا اور ایک سو پچاس میٹر چوڑا پارٹی جھنڈا تیار کر لیا ، الطاف حسین نے جھنڈا تیار کرنے پر کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایم کیو ایم کے یونٹ 154 کی جانب سے پارٹی کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کیا گیا ، جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جھنڈے کی رونمائی کی گئی ۔ کارکنوں کا کہنا تھا جھنڈے کی لمبائی پانچ سو میٹر جبکہ چوڑائی ڈیڑھ سو میٹر ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جھنڈا تیار کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد دی۔