کراچی (جیوڈیسک) کراچی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وفاق میں اہم حکومتی شخصیت سے رابطہ کر کے ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاریوں اور الزامات پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن میں۔
ایم کیو ایم کے کارکنو ں کی گرفتاریوں، لانڈھی میں دفتر پر چھاپے اور نعمت رندھاوا قتل کیس میں ایم کیو ایم کو ملوث کرنے کے الزامات پر گورنر سندھ نے وفاق میں اہم حکومت شخصیت سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اہم شخصیت کو شہر کی حالیہ صورتحال اور ایم کیو ایم پر الزامات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔