ایم کیو ایم کے خلاف ایک بار پھر90 کی دہائی کی صورت دکھائی دے رہی ہے، رابطہ کمیٹی

Coordination Committee

Coordination Committee

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کو کراچی کے عوام مسترد کرچکے ہیں اور ایک بار پھر 90 کی دہائی کی صورت دکھائی دے رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر ایس ایس پی لیول افسر کی جانب سے لگائے گئے سیاسی الزامات انتہائی تکلیف دہ اور مضحکہ خیز ہیں جب کہ ماضی میں بھی ہم پر جناح پور کا الزام لگایا گیا۔

لیکن وہ کہیں اور سے لگایا گیا تھا لیکن اس بار اسی قسم کا الزام ایک ایس پی لیول افسر نے لگائے تاہم تاریخ گواہ ہے کہ الزام لگانے والوں نے میڈیا پر آکر خود الزامات پر معافی مانگی۔