کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے رابطہ کمیٹی کو استعفے جمع کرادیے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکز میں استعفے جمع کرائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات نے تنظیمی کام روک دیے ہیں۔ ایک اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےاراکین نےاپنی تمام ذمےداریاں الطاف حسین کے سپرد کر دیں۔