ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی فرنٹیئر کالونی بم دھماکہ کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فرنٹیئر کالونی کراچی میں مدرسے پربم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھرکراچی کونشانہ بنایا ہوا ہے اور شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک جانب پولیس پر حملے کر رہے ہیں تو دوسری جانب مسجدوں، امام بارگاہوں اور مدرسوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ الطاف حسین نے فرنٹیئرکالونی میں مدرسہ پر بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے سوال کیاکہ مدرسے کے طلبہ کو شہید کر کے دین کی کونسی خدمت کی گئی ہے؟ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔