ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں ٹیلی فون کرنے والے شہریوں سے گفتگو
Posted on September 11, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پاکستان ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور مختلف تنظیموں کے افراد نے فون کرکے الطا ف حسین کے مطالبہ کی حمایت کی اور انکے بیان کو سراہا۔ بعض افرادسے الطا ف حسین نے خودبھی گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا۔
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کیلئے جلد ہی عوامی سطح پر باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی اور چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کر کے عوام سے نئے صوبوں کے قیام کیلئے ان کی رائے لی جائے گی۔ اس سلسلے کاپہلاجلسہ پنجاب میں سرائیکی بیلٹ میں منعقد کیا جائے گا جس کے بعد اس عوامی مہم کا دائرہ مزید و سیع کیا جائے گا۔ جلسہ کی تاریخ اور مقام کاتعین جلد کیا جائے گا۔