ایم کیو ایم کا الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر قومی اسمبلی سےواک آؤٹ

Assembly

Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ قومی اسمبلی نے الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے کو جلد حل کیا جائے گا لیکن آج جب اسمبلی میں اس حوالے سے بات کی گئی تو عابد شیر علی نے الٹی سیدھی باتیں شروع کردیں۔

رشدید گوڈیل نے کہاکہ برطانیہ میں بیمار افراد کو اگر پاسپورٹ یا شناختی کارڈ بنوانا ہو تو عملے کو ان کے گھر بجھوا دیا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی موبائل وین چلتی ہیں لہذا پاکستانی ہائی کمیشن نے ایسا کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔ اگر الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ آج کراچی میں بھی نادرا آفس کے باہر احتجاج کیا جائےگا۔