کراچی (جیوڈیسک) گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں سے عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، جن میں سے بیشتر کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ بعض سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے بتایا۔
کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے جمعرات کو پولیس کریک ڈاون کے دوران 105 کارکنوں اور ہمدردوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے 97 کو رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے 2 یونٹ انچارجز اور ایک جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
جنھیں پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد رہا کردیا ہے، رابطہ کرنے پر رہنما ایم کیو ایم واسع جلیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے کچھ کارکناں اور تنظیمی ذمہ داران کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا ہے۔