لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ آئین کے دائرے میں ہے، جبکہ تحریک انصاف تحریک دھاندلی بن چکی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے ذرائع نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ کراچی کے بارے میں سب کا اتفاق ہے کہ وہاں حالات خراب ہیں۔
ایم کیو ایم 2010 سے فوج کی مداخلت کی باتیں کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما آئین کی کتابیں اٹھا کر یہ مطالبہ دھرا رہے ہیں۔ ان کا یہ مطالبہ آئین کے دائرے میں رہ کر ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں ناراض خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف تحریک دھاندلی بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک کا لفظ تحریک انصاف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔