ایم کیو ایم بہاولنگر کے نائب صدر امان اللہ بھٹی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل

Lahore

Lahore

لاہور: ایم کیو ایم بہاولنگر کے نائب صدرامان اللہ بھٹی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین ودیگر قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ بھٹی کی آمد سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں اور عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے۔

ہم سیاسی بصیرت رکھنے والے ساتھیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ امان اللہ بھٹی کو نیشنل پارٹی میں ان کے شایان شان مقام دیا جائے گا۔