کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کے 40 انڈر ٹرائل کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور ان پر ایک حلف نامے پر دستخط کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ریاست کا دباؤ زیر حراست اور مجبور افراد پر آزمایا جا رہا ہے جبکہ ان کی وفاداری خریدی جا رہی ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سازش واضح ہو گئی ہے۔ اس عمل سے ملکی اداروں کی ساتھ متاثر ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے ذریعے اس کے پیچھے مقاصد کو سامنے آنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ متحدہ کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے نامعلوم نمبرز سے ٹیلی فون کالز آ رہی ہیں۔