ایم کیو ایم نے بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تعجب ہے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ کو پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ہے۔

عوام اپنی مرضی سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے بجٹ میں شہری اور دیہی تفریق نہیں رکھی گئی ہے۔ آئندہ سال کراچی میں 49 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

کراچی سب کا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر کو اپنا تسلیم کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کا ہڑتال کی کال دینا افسوس ناک عمل ہے۔ عوام اپنی مرضی سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔