کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم دکھایا گیا جبکہ لاڑکانہ، شکار پور کی آبادی میں 350 فیصد اضافہ ہوا۔ مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے بارے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 10 ستمبر کو مزار قائد پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے شہروں کے احساس محرومی کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے جوڑنا نہیں چاہتا، مزار قائد کے سامنے لاکھوں افراد پر امن احتجاج کریں گے، اگر پاکستان کی جمہوریت میں پر امن احتجاج کے معنی نہیں ہیں تو یہ سوال کروں گا کہ اب ہم کدھر جائیں کس دروازے پر دستک دیں؟