لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان پرائیوٹائزیشن کمشن محمد زیبر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا آپریشن بالکل صیح ہوا ہے۔
اگر رینجرز کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کل امن وامان کیسے قائم ہوگا؟۔ ہم نے رینجرز کو سپورٹ کرنا ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا ملٹری ونگ موجود ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے آج ہم پر یلغار کی گئی۔ رینجرز کے سپاہی جب کمبلوں میں اسلحہ لے کر آئے تو میڈیا کو ہٹا دیا گیا تھا۔ کرنل کو اسلحے کا کیسے پتا چل گیا یہ نیٹو کینٹنر سے چوری ہوا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ ہمارا ہے اسے اون کرتے ہیں۔
پکڑا گیا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔ ہمارے پاس اسلحے کے پرمٹ موجود ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم پر لگے الزامات کو رد کرتا ہوں۔ نائن زیرو سے کوئی شخص گرفتار نہیں ہوا۔