لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور نہ ہو سکے۔ پاکستانی تاجر کو کمیٹی سے تعاون کیلئے وزیر داخلہ کے جواب کا انتظار ہے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے شکوہ کیا کہ چودھری نثار کو پانچ روز پہلے خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔
سرفراز مرچنٹ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ ان کے پاس ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں جو سکاٹ لینڈ یارڈ نے فراہم کئے وہ اس معاملے میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کر رہے۔
سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ وہ قومی مفاد میں پاکستانی حکام کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وکلا سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔