ایم کیو ایم کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Farooq Star

Farooq Star

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں کراچی میں بلدیاتی انتخانی حلقوں بندیاں چیلنج کرنے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی، فاروق ستار کہتے ہیں حلقہ بندیاں میئر کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لئے ایک پیمانہ ہونا چاہئے، کچھ حلقوں کو زیادہ اور کچھ کو کم نمائندگی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کو یونین کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا،ہر ضلعے میں آبادی کا اطلاق یکساں ہونا چاہئے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مخصوص مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔